ایبٹ آباد: فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بٹہ کنڈی کے11 مالکان اراضی میں ایک کروڑ روپے کے معاوضوں کے چیک تقسیم کردئیے تقریب میں متاثرین کے علاوہ جرگہ کے ممبران بھی موجود تھے مذکورہ اراضی پر ایف ڈبلیو او کیمپ قائم کریگا ،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے بٹہ کنڈی کے مالکان اراضی میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب بدھ کے روز ایف ڈبلیو او ایبٹ آباد بیس کیمپ میں منعقد ہوئی جس میں ایف ڈبلیو او کے کرنل عبدالرحمن نے بٹہ کنڈی میں گیارہ مالکان، سلیمان میاں ولد غلام ربانی میاں، محمد اقبال ولد میاں میر افضل، غلام سرور ولد مطیع اللہ میاں، میاں محمد ہارون ولد میاں محمد یعقوب، میاں غلام قاسم ولد میاں میر عالم، میاں سجاد حسین ولد میاں نور حسن، میاں عبدالشکور ولد میاں غلام نبی ، میاں محمد نسیم ولد محمد یوسف، میاں محمد اشرف ولد میاں محمد ہارون، محمد ساجد ولد میاں غلام جیلانی، محمد حسین ولد میاں محمد یعقوب میں ایک کروڑ روپے کے معاوضوں کے چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر جرگے کے اراکین مولانا عبدالغفور ، سابقہ کونسلر مختیار احمد، قاری حمید الرحمن اور محمد اسلم قریشی بھی موجود تھے ، جرگہ ممبران اور متاثرین نے مسئلہ حل ہونے اور چیک ملنے پر ایف ڈبلیو او کے کرنل عبدالرحمن کا شکریہ ادا کیا، کرنل عبدالرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو اوعوام کے خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہا ہے ملک میں کسی بھی جگہ ہنگامی حالات کی صورت میں ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں ، ایف ڈبلیو او نے شمالی علاقہ جات خاص کر بالاکوٹ ناران اور دیگر سیاحتی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری سے بند روڈوں کو کھولنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ہیں ان علاقوں میں جدید مشینری اور آلات پہنچانا انتہائی ناگزیر تھا تا کہ وہاں ہنگامی حالات سے فوری طور پر نمٹا جا سکے اس لئے بٹہ کنڈی میں کیمپ قائم کیاجائیگا جو ان علاقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں