ٹیکسلا: درخت کاٹنے کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کا بیہمانہ قتل، ایک ملزم گرفتار، نعشیں ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر طویل احتجاج، ملزمان کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی یونین کونسل عثمان کھٹڑ میں درخت کاٹنے کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، قتل کرنے والے ملزمان میں سے ایک شخص گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یونین کونسل عثمان کھٹڑ میں قتل ہونے والے دوسگے بھائی مستان خان عمر 19سال اور محمد آصف عمر 23سال ہے کو درخت کاٹنے کے تنازعے پر قتل کیا گیا، ملزمان خاور خان ، شاہد خان اور نثار خان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا تو ورثاء نے لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں