ایبٹ آباد: سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک۔ تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل میرپور ،ہزارہ عوامی اتحاد کے صدرو سابق صدر انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں پاکستان و آزادکشمیرولی محمد خان جدون منگل اور بدھ کی درمیانی شب علالت کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ولی محمد خان جدون کینسر کے عارضے میں مبتلاء تھے۔ کافی علاج کے باوجود بھی یہ بیماری جان لیوا ثابت ہوئی۔ ولی محمد خان جدون کی نماز جنازہ بدھ کے روز میرپور میں ادا کی گئی۔ جس میں پاکستان بھر سے ان کے رفقاء، محکمہ مال کے افسران، اراکین اسمبلی، وکلاء، صحافیوں ، عام شہریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ولی محمد خان مرحوم کا جنازہ میرپور کا ایک بہت بڑا جنازہ تھا۔ مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے میرپور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم نے ہزارہ کاز کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ہزارہ کے کئی کمشنرز کے ساتھ انہوں نے ٹکر لئے رکھی۔ مرحوم ایک ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔
wali mohammad khan jadoon die لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
wali mohammad khan jadoon die لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/26/2012
سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون وفات پا گئے
ایبٹ آباد: سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون وفات پا گئے۔ نماز جنازہ آج شام تین بجے میرپور میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون علالت کی وجہ سے رات تین بجے وفات پا گئے ہیں۔ جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام تین بجے میرپورادا کی جائے گی۔ مرحوم نے ہزارہ کاز کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ہزارہ کے کئی کمشنرز کے ساتھ انہوں نے ٹکر لئے رکھی۔ مرحوم ایک ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)