ایبٹ آباد: سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون وفات پا گئے۔ نماز جنازہ آج شام تین بجے میرپور میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل میرپور ولی محمد خان جدون علالت کی وجہ سے رات تین بجے وفات پا گئے ہیں۔ جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام تین بجے میرپورادا کی جائے گی۔ مرحوم نے ہزارہ کاز کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ہزارہ کے کئی کمشنرز کے ساتھ انہوں نے ٹکر لئے رکھی۔ مرحوم ایک ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں