7/20/2012

گوجری میرافائرنگ کیس۔ ملزم شیردل کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے مسترد کردی


ایبٹ آباد:گوجری میرافائرنگ کیس۔ ملزم شیردل کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے مسترد کردی۔علاقہ کے بااثر افراد نے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل یونین کونسل دہمتوڑ کے علاقے گوجری میرا میں شیردل ولد منصف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے فرید خان ولد قلندر خان کو شدید زخمی کردیا۔ جس کی ایف آئی آر تھانہ نوا ں شہر میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے ملزم شیردل اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔ 
ملزم شیردل کی درخواست لوئر کورٹ سے منسوخ ہوئی بعد ازاں سیشن جج نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اس ضمن میں گوجری میراکے مکینوں نے بتایا کہ فرید خان ولد یونس خان اور اس کے لوگوں نے یہاں انت مچا رکھا ہے۔ ان لوگوں نے حکومت کی ملکیتی سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس سڑک کو پختہ کرنا چاہتے ہیں لیکن فرید خان وغیرہ اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق فرید خان بچوں اور خواتین کو سڑک سے گزرنے نہیں دیتا۔ اگر کوئی راستے سے گزرے تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بے عزت کیا جاتاہے۔ لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجری میرا میں فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ یہ لوگ ہر وقت ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔ اور کسی کو بھی سڑک سے گزرنے نہیں دیتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں