hazara division news لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
hazara division news لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/13/2012

Statement of Last 24 Hours visits

Statement of Last 24 Hours visits on 

http://newsofhazaradivision.blogspot.com/

United States 3,818
Pakistan 3,578
Saudi Arabia 923
United Arab Emirates 2,287
Sweden 1,132
Russia 1,010
United Kingdom 2,105
Qatar 240
Canada 913
Bahrain 511

7/20/2012

فراست جیولرز کے مالک کو نوسرباز خواتین ساڑھے نولاکھ روپے کا ٹیکہ لگاکر فرار

ایبٹ آباد:صرافہ بازار ایبٹ آباد میں واقع فراست جیولرز کے مالک فراست نے ’’صحافیوں‘‘ کو بتایا کہ بدھ کی شام اس کے پاس چند خواتین آئیں اور انہیں طلائی چوڑیاں دکھانے کا کہا۔ جس پر ان خواتین کو مختلف اقسام کی چوڑیاں دکھائی گئیں۔ اس دوران طلائی چوڑیوں کے کئی ڈبے ان کے منہ کے سامنے کھولے گئے۔ ان نوسرباز خواتین نے آنکھ بچاکر سولہ تولے کی چوڑیوں کا ایک ڈبہ غائب کردیا۔ اور پھر یہ خواتین چوڑیاں پسند نہ آنے کا کہہ کر چلی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے رات کے وقت زیورات کی پڑتال کی تو ان میں سولہ تولے کی چوڑیوں کا ایک ڈبہ کم تھا۔ جس کی مالیت تقریباً ساڑھے نو لاکھ روپے بنتی ہے۔

گلیات کے گاؤں جندر باڑی نکرہ میں 500 سال پرانی زیارت میں چھپائے گئے قیمتی نوادرات کی چوری


ایبٹ آباد: گلیات کے گاؤں جندر باڑی نکرہ میں 500 سال پرانی زیارت میں چھپائے گئے قیمتی نوادرات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ زیار ت کی کھدائی کرنے والی ٹیم کی جیپ آسمانی بجلی گرنے سے خاکستر ہو گئی، اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آثارقدیمہ کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گلیات کی یونین کونسل پھلکوٹ کے گاؤں جندر باڑی نکرہ میں پانچ سو سالہ پرانی زیارت کو چند دنوں قبل کھودا گیا جہاں سے تین سو سالہ پرانے برتن اور سکے برآمد ہوئے تھے۔ گذشتہ روز زیارت کے اراضی مالکان نے زیارت کی دوبارہ کھدائی شروع کی۔ مقامی افراد کے مطابق کھدائی کرنے والے افراد کو قیمتی نوادرات ملے ہیں۔

اس موقع پر زیارت کھودنے والے افراد کی گاڑی آسمانی بجلی گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ علاقہ کے بزرگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ زیارت کی کھدائی کرنے والوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، متعدد افراد نوادرات حاصل کرنے کی لالچ میں اپنا مالی نقصان کر چکے ہیں۔ جندر باڑی کے مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آثار قدیمہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی اپنی تحویل میں لیں تاکہ زیارت کے نیچے موجود قیمتی نوادرات کی حفاظت کی جا سکے۔

نیولالہ زار ہوٹل نتھیاگلی سے ایک اور کار چوری۔ پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کارچوری میں ملوث ہیں: جواد حسین شنواری


ایبٹ آباد:نیولالہ زار ہوٹل نتھیاگلی سے ایک اور کار چوری۔ پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کارچوری میں ملوث ہیں: جواد حسین شنواری تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی جواد حسین شنواری نے بتایا کہ وہ سیروتفریح کے لئے نتھیاگلی گئے اور نیولالہ زار ہوٹل میں قیام کیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے میری ٹیوٹا کار نمبر 2901پشاور نمبر اپنی پارکنگ میں کھڑی کی۔ صبح میں نماز کے لئے اٹھا تو میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ تاہم دن دس بجے جب میں پارکنگ میں آیا تو گاڑی غائب تھی۔ جس کی اطلاع میں نے پولیس کو دی۔ 

مقامی تھانہ کے ایس ایچ او گلزار خان نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ جواد حسین کے مطابق میری گاڑی کی چوری میں نیولالہ زار ہوٹل کی انتظامیہ ملوث ہے۔ اس ہوٹل سے ہر سال تین چار گاڑیاں چوری کرلی جاتی ہیں۔ جواد حسین نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او عبدالکریم خان سے مطالبہ کیا کہ میری چوری ہونیوالی گاڑی فوری طور پر برآمد کی جائے اور ہوٹل انتظامیہ اور ملازمین کو شامل تفتیش کیا جائے۔

مائیں دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں : قرآن کریم

ایبٹ آباد:ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مولانا عبدالواحد نے کہا کہ لوگوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے اور عوام میں شعور بیدار کر کے ملک وقوم کودرپیش بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں قرآن کریم میں بھی حکم ہے کہ مائیں دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں آج جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ آبادی میں اضافہ ہے علماء کرام اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تو اسلامی نقطہ نظر کے مطابق مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ضلع ایبٹ آباد میں منعقدہ ایک روزہ علماء و مذہبی سکالرز کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے مولانا وصی الرحمان ٗ مولانا فدا حسین ٗ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع مانسہرہ سردار سیف الرحمان اور آر ٹی آئی ایبٹ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر فیصل نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع ایبٹ آباد فرید خان مروت نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے حوالے سے شرکاء سیمینار کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اسلامی تعلیمات کومدنظر رکھتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے صحت من ماں ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کردار ادا سکتی ہے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ماؤں اور بچوں کی بلند ترین شرح اموات کو کم کرنے کے لئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے ذریعہ ممکن ہے اس مقصد کے لئے علماء کرام و مذہبی سکالرز محکمہ بہبود آبادی کے پروگراموں کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر کے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں کمشنر پشاور کی عدالت میں ریکارڈ پیش کردیا گیا

پشاور: ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں کمشنر پشاور کی عدالت میں ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر پشاور طارق جمیل کی عدالت میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی تیسری پیشی کے موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا سابقہ ریکارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی بھی موجود تھے۔ کمشنر پشاور طارق جمیل نے 30 اگست 2012 ء کو ریکارڈ کے حوالے سے بحث کیلئے تاریخ دیدی ۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( جمعہ) ہوگا

ایبٹ آباد:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( جمعہ) ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔رمضان المبارک 1433 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی اورزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 20 جولائی کو چاند کی عمر33 گھنٹے 59 منٹ ہو گی اور وہ غروب آفتاب کے بعد کافی دیر تک افق پر موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ 21 جولائی کو ہو گا۔ 

گوجری میرافائرنگ کیس۔ ملزم شیردل کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے مسترد کردی


ایبٹ آباد:گوجری میرافائرنگ کیس۔ ملزم شیردل کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے مسترد کردی۔علاقہ کے بااثر افراد نے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل یونین کونسل دہمتوڑ کے علاقے گوجری میرا میں شیردل ولد منصف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے فرید خان ولد قلندر خان کو شدید زخمی کردیا۔ جس کی ایف آئی آر تھانہ نوا ں شہر میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے ملزم شیردل اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔ 
ملزم شیردل کی درخواست لوئر کورٹ سے منسوخ ہوئی بعد ازاں سیشن جج نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اس ضمن میں گوجری میراکے مکینوں نے بتایا کہ فرید خان ولد یونس خان اور اس کے لوگوں نے یہاں انت مچا رکھا ہے۔ ان لوگوں نے حکومت کی ملکیتی سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس سڑک کو پختہ کرنا چاہتے ہیں لیکن فرید خان وغیرہ اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق فرید خان بچوں اور خواتین کو سڑک سے گزرنے نہیں دیتا۔ اگر کوئی راستے سے گزرے تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بے عزت کیا جاتاہے۔ لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجری میرا میں فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ یہ لوگ ہر وقت ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔ اور کسی کو بھی سڑک سے گزرنے نہیں دیتے۔