7/20/2012

مائیں دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں : قرآن کریم

ایبٹ آباد:ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مولانا عبدالواحد نے کہا کہ لوگوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے اور عوام میں شعور بیدار کر کے ملک وقوم کودرپیش بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں قرآن کریم میں بھی حکم ہے کہ مائیں دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں آج جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ آبادی میں اضافہ ہے علماء کرام اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تو اسلامی نقطہ نظر کے مطابق مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ضلع ایبٹ آباد میں منعقدہ ایک روزہ علماء و مذہبی سکالرز کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے مولانا وصی الرحمان ٗ مولانا فدا حسین ٗ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع مانسہرہ سردار سیف الرحمان اور آر ٹی آئی ایبٹ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر فیصل نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع ایبٹ آباد فرید خان مروت نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے حوالے سے شرکاء سیمینار کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اسلامی تعلیمات کومدنظر رکھتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے صحت من ماں ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کردار ادا سکتی ہے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ماؤں اور بچوں کی بلند ترین شرح اموات کو کم کرنے کے لئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے ذریعہ ممکن ہے اس مقصد کے لئے علماء کرام و مذہبی سکالرز محکمہ بہبود آبادی کے پروگراموں کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر کے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں