7/20/2012

رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر جاوید عباسی کے بھائی اور رشتہ داروں کا خاتون پر وحشیانہ تشدد


ایبٹ آباد:رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر جاوید عباسی کے بھائی اور رشتہ داروں کا فیصل آباد کی رہائشی نوجوان خاتون پر وحشیانہ تشدد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ایم پی اے جاوید عباسی اور ان کے عزیز کے خلاف زیر دفعہ 147,149, 337Fi, 354, 379تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ملزمان کو بچانے کے لئے بااثر افراد نے اپنے تمام تر وسائل و توانیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔


واقعات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید عباسی کے بھائی چن زیب عباسی ، ارشد عباسی، اور اظہر عباسی نے روالپنڈی فیض آباد میں اپنے ہوٹل لڑول لاج میں فیصل آباد کی رہائشی نوجوان خاتون زاہدہ کے ساتھ مبینہ طور پر لین دین تنازعہ پر جھگڑا کے دوران نہ صرف مذکورہ خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ متاثرہ خاتون نے ان پر الزام عائد کیا ہپے کہ انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا ہے جس پر مذکورہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن روالپنڈی میں ارشد عباسی سمیت مبینہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے اور متاثرہ خاتون کے میڈیکل کے بعد مزید دفعات لگائے جائیں گے تاہم ملزمان کو بچانے کے لئے ارکان اسمبلی اور دیگر بااثر شخصیات نے کوششیں تیز کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں