ایبٹ آباد:نیولالہ زار ہوٹل نتھیاگلی سے ایک اور کار چوری۔ پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کارچوری میں ملوث ہیں: جواد حسین شنواری تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی جواد حسین شنواری نے بتایا کہ وہ سیروتفریح کے لئے نتھیاگلی گئے اور نیولالہ زار ہوٹل میں قیام کیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے میری ٹیوٹا کار نمبر 2901پشاور نمبر اپنی پارکنگ میں کھڑی کی۔ صبح میں نماز کے لئے اٹھا تو میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ تاہم دن دس بجے جب میں پارکنگ میں آیا تو گاڑی غائب تھی۔ جس کی اطلاع میں نے پولیس کو دی۔
مقامی تھانہ کے ایس ایچ او گلزار خان نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ جواد حسین کے مطابق میری گاڑی کی چوری میں نیولالہ زار ہوٹل کی انتظامیہ ملوث ہے۔ اس ہوٹل سے ہر سال تین چار گاڑیاں چوری کرلی جاتی ہیں۔ جواد حسین نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او عبدالکریم خان سے مطالبہ کیا کہ میری چوری ہونیوالی گاڑی فوری طور پر برآمد کی جائے اور ہوٹل انتظامیہ اور ملازمین کو شامل تفتیش کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں