ایبٹ آباد:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( جمعہ) ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔رمضان المبارک 1433 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی اورزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 20 جولائی کو چاند کی عمر33 گھنٹے 59 منٹ ہو گی اور وہ غروب آفتاب کے بعد کافی دیر تک افق پر موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ 21 جولائی کو ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں