7/21/2012

تھانہ نواں شہر کی حدود الیاسی مسجد کے قریب گولیاں چل گئیں

ایبٹ آباد: قریبی رشتہ داروں کی اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دلاور خان ولد انور کا چند روز قبل کسی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ دلاور خان نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے کہا کہ وہ اس جھگڑے کا راضی نامہ کروادیں۔ مبینہ ذرائع کے مطابق راضی نامے کی وجہ سے دلاور خان اور شریف کا آپس میں جھگڑا شروع ہو گیا۔ جس پر دلاور خان گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شریف ولد شادی خان ، یاسر خان ولد علی محمد خان، عبدالرزاق ولد علی بہادر اور وارث خان ولد ولی محمد خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ایوب تدریسی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر دلاور خان ،فاروق ، احمد رضا، اقبال اور سمیر خان پسران انور خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں