8/04/2012

کوٹ نجیب اﷲ میں کیرم کھیلنے کے تنازعہ پر 22 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا

کوٹ نجیب اﷲ کے علاقہ بانڈی سیڑاں میں کیرم کھیلنے کے تنازعہ پر 22 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی موضع بانڈی سیڑان میں ملزم اسامہ حمزہ ولد حمزہ سکنہ بانڈی سیڑاں نے کیرم کھیلنے کے تنازعہ پر ہونے والی معمولی تلخ کلامی کے بعد طیش میں آ کر چھریوں کے پے در پے وار کر کے 22 سالہ نوجوان یاسر اقبال ولد امتیاز علی کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں