تورغر: ضلع تورغر میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کوآشناسمیت قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کے گاؤں گوندلہ مداخیل میں آشنا کے ساتھ فرار ہونیوالی لڑکی کو آشنا سمیت قتل کردیا گیا ہے۔ گورنمنٹ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالزمین کے بیٹے عمرسلیم نے میاں گل نامی شخص کی بیوی کو بھلا پھسلا کر اغواء کرلیا۔ تاہم دونوں کو ڈھونڈ لیا گیا۔ جرگے کے حکم پر دونوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں