ایبٹ آباد:۔تنویر احمد قتل کیس سے پردہ اٹھ گیا۔ تنویر احمد کی بیوی نے تمام راز اگل دیئے تفصیلات کے مطابق تنویر احمد ولد نذیر احمد جو کہ دوبتھر کارہائشی ہے۔ اور نیازی کالونی سپلائی میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ سترہ جولائی کے روز تنویر احمداپنی بیگم کے ہمراہ سپلائی سے گزر رہا تھا کہ رحمت ہسپتال شاہراہ ریشم پر پینٹ شرٹ اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس دونوجوانوں نے اس پر خنجروں سے حملہ کردیا۔ ملزمان تنویر احمد کو خون میں لت پت چھوڑ کر سرعام خنجرلہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تنویر احمد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں وہ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد گزشتہ پیر کے روز خالق حقیقی سے جاملا۔ پولیس نے تنویر احمد کی بیوہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا اور کیس کی تفتیش شروع کی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تنویر احمد کی بیوی ہی اس کی قاتل نکلی۔ تنویر احمد کی اہلیہ نے کرائے کے قاتلوں کو ایک لاکھ روپے کے عوض اپنے شوہر پر حملہ کے لئے خریدا۔ جنہوں نے اس کے شوہر پر خنجروں کے وار کئے۔ پولیس نے تنویر احمد کی اہلیہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں