8/05/2012

ایوب تدریسی ہسپتال: انجیو گرافی کے دوران ڈاکٹر کی غفلت ولاپرواہی سے مریض جاں بحق

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ اسپتال ابیٹ آباد میں عارضہ قلب میں مبتلا مریض انجیو گرافی کے دوران ڈاکٹر کی غفلت ولاپرواہی سے جاں بحق ہوگیا جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹرکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ایبٹ آباد کا رہائشی عبدالقیوم نے مریض انجیو گرافی کے دوران انجیو گرافی ٹیبل پر ہی دم توڑ دیا یا درے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اگست 2011مذکورہ ڈاکٹر عابد علی خان کے ہاتھوں انجیو گرافی کے دوران دو مریض جان بحق ہو گئے تھے اور اسپتال میں اگست ہی کے دوران دو روز قبل عبدالقیوم نے مریض کو انجیو گرافی کے لئے ایوب ٹیچنگ اسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دوران انجیو گرافی موت کے منہ میں چلا گیا ڈاکٹروں کے دوران مذکورہ مریض کی ہلاکت اپرین نامی ادویات سے ہوئی ہے جو کہ دوران انجیو گرافی دی گئی ہے دو سالوں کے دوران تین مریض اب تک ڈاکٹر عابد علی خان کے ہاتھوں انجیو گرافی کے دوران جان بحق ہو گئے ہیں یا درہے کہ مذکورہ ماہر قلب ڈاکٹر عابد تین سال سے بیرون ملک اعلی تعلیم کے لئے چھی پر تھے مگر اپنے پرائیویٹ کلینک پر مریض دیکھتے تھے اور اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے چھٹی پر ہونے کے باوجود اسپتال کے اندر مریضوں کا علاج کرتے ہیں اور ان کی انجیو گرافی بھی کرتے ہیں اور اسپتال کے اندر بھاری فیسوں کے عوض وہ کام کرتے ہیں جب کہ وہ انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ان کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں