8/23/2012

ایبٹ آباد:روٹھی بیوی کو منانیوالے شخص کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ایبٹ آباد:روٹھی بیوی کو منانے کے لئے جانیوالے شخص کو عیدالفطر کے روزاندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع ہڑیالہ محلہ بن بیگ بوئی روڈ کے رہائشی موٹر مکینک محمد ساجد ولد قلندر خان کی شادی کچھ عرصہ قبل عاصمہ بی بی دختر محمد صدیق سکنہ مانسہرہ کے ساتھ ہوئی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں نوک جھونک لگی رہتی تھی۔رمضان المبارک میں ساجد کی بیوی روٹھ کر اپنے چچاحمید ولد خان زمان کے گھر چلی گئی۔ عیدالفطر کے روز محمد ساجد اپنی روٹھی بیوی کو منانے اس کے چچا کے گھر چلا گیا۔ جہاں توں تکرار کے دوران حمید ولد خان زمان اور اس کے بیٹے وحید ولد فرید نے فائرنگ کرکے ساجد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ساجد کی نعش کو ایوب تدریسی ہسپتال میں لایا گیا۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں