ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردار حیدر زمان اپنے رب کی خوشنودی کیلئے حسب روایت اعتکاف بیٹھ گئے۔ اس سلسلہ میں تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے تحریک کے قائد بابا سردار حیدر زمان کی تمام تمام سیاسی و سماجی سرگرمیوں ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بابا جی روایت رہی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ہر مرتبہ خدائے بزرگ و برتر کے حضور رضاء الہٰی اور رب کی خوشنودی کیلئے اعتکاف بیٹھے ہیں۔ عیدالفطر کے بعد تحریک کے قائد بابا سردار حیدر زمان کی تمام سیاسی و سماجی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں