ایبٹ آباد:قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کو پارلیمانی کمشن میں شامل نہ کر کے حکمرانوں نے ہزارہ کے کروڑوں عوام کے ارمانوں کا قتل عام کیا ہے ،صوبہ ہزارہ بارے مرکزی اور صوبائی حکومت سمیت مسلم لیگ ن عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ،صوبہ ہزارہ کے بغیر کمیشن کی کوئی اہمیت اور افادیت نہیں ہے ،مرکزی اور صوبائی حکومت ہزارہ کے عوام کئے ضزبات سے کھیلنا بند کر دیں بصورت دیگر ہزارہ وال قوم انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں کیا بابا حیدر زمان نے کہا کہ ہزارہ صوبے کا انتظامی بنیادوں پر مطالبہ ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اس میں ہزارہ کے غیور عوام کا لہو شامل ہے صوبہ ہزارہ کے بارے میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی اور اے این پی دوغلی پالیسیاں ترک کر کے ہزارہ کے عوام کے حقوق دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ہزارہ کے عوام کے حقوق اور صوبہ ہزارہ کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کر کے ہزارہ کے عوام کی حوصلہ افزائی کریں انہوں نے کہ کہ پرلیمانی کمشن میں صوبہ ہزارہ کو شامل نہ کرنا نہ صرف زیادتی ہے بلکہ اس سے کروڑوں ہزارہ والوں کا صدر پاکستان سے لگائی گئی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا ہے ،نئے صوبوں کے حوالے سے بنایا گیا کمشن صوبہ پنجاب کی لسانی ،گروہی تقسیم کے بجائے اس کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھایا جائے اور ملک کے اندر جہاں جہاں عوام کی ضرورت اور ان کی ڈیمانڈ ہے وہاں پر صوبے بنائے جائیں انہوں نے کہ کہ اگر مسلم لیگ صوبہ پوٹھوہار کی ڈیمانڈ رکھ سکتی ہے تو پھر اسے صوبہ ہزارہ کا انتظامی بنیادوں پر قیام کے حوالے سے پہل کر کے صوبائی اسمبلی سے اس کی قرارداد فوری طور پر منظور کروائی جائے انہوں نے کہا کہ صوبہ زارہ کے بغیر کسی دوسرے صوبے کا قیام عمل میں لایا گیا تو ملک بھر میں شدید انتشار پھیل جائے گا اور ہزارہ وال قوم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی حکمران ہزارہ وال قوم کے صبر کا امتحان نہ لیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہزارہ کے عوام کے حقوق نہیں دئیے جائیں گے ہزارہ وال چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں