9/06/2012

جدون پلازہ میں دن دیہاڑے طارق جیولرز سے 17لاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

ایبٹ آباد:جدون پلازہ میں دن دیہاڑے طارق جیولرز سے 17لاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا۔ مسلح ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ ڈاکوؤں کی گولی سے ایک زخمی تفصیلات کے مطابق جدون پلازہ فیز ون میں واقع طارق جیولرز میں جمعرات کے روز تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔ اور گن پوائنٹ پر 318 گرام سوناجس کی مالیت تقریباً سترہ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے لوٹنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ دوکان کے ایک شبیر نامی ملازم نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی۔جس ڈاکوؤں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک گولی اس کے ہاتھ میں لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ طارق جیولرز کے مالک طارق نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکو اردو اور پنجابی بول رہے تھے۔ اور وہ گاہک بن کر دوکان میں آئے اور سب کچھ لوٹنے کے بعد آرام سکون سے فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اطلاع پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ صبور اور شعبہ تفتیش کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں