بٹگرام:حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا شکار،باپ نے رقم لے کر منکوحہ بیٹی کی زبر دستی دوسری جگہ شادی کردی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری سے نوٹس لینے کی دردمندانہ اپیل تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کے نواحی علاقہ پائمال ڈبری کے رہائشی مصطفی نے اپنی بیٹی مسماۃ ناظمہ بی بی جس کا نکاح تھاکوٹ کے رہائشی بخت زمین شاہ کے ساتھ ہو اتھا کو گزشتہ رات رقم لے کر گاوں قدیرا میرا کے رہائشی مسلمین نامی شخص کے ساتھ دوسرا نکاح کر کے رخصت کر دیا جبکہ منکوحہ لڑکی دوسرے نکاح پر راضی نہیں تھی ان خیالات کا مذکورہ لڑکی کے سابقہ دیور منور شاہ نے بٹگرام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ناظمہ بی بی کے والد نے مسلمین نامی شخص سے پیسے لے اپنے بیٹی کے سر کا سودا کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات لڑکی کے والد مصطفی اور ماموں زرین ولد اسخاق نے لڑکی کو ناروا تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد زبردستی اس کی شادی کر دی جبکہ لڑکی دوسری شادی کرنے کیلئے تیار نہیں تھی انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،علماء کرام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا کر ہمیں انصاف فراہم کریں اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں