9/04/2012

ایبٹ آباد:نجی کالج کے چوکیدار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد:نجی کالج کے چوکیدار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیّد فقیر سعید شاہ ولد سیّدرؤف علی پولی ٹیکنیکل کالج بالڈھیری مانگل میں چوکیداری کرتا تھا۔ اس کے بیوی بچے بھی مانگل میں رہائش پذیر ہیں۔ پیر کی شام مانسہرہ کے رہائشی صفت گل ولد تازہ گل نامی شخص نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے صفت گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کی مقتول کے ساتھ توں تکرار ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس نے اسے طیش میں آکر قتل کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں