sajjad akbar khan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
sajjad akbar khan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

12/18/2016

Bad News for Supporters of MPA Qalandar Lodhi

ABBOTTABAD: 17 Dec 2016 - Tanawal is the most backward constituency of PK-46. During Last 30 Years PML (N) MPA Ayub Afridi rule PK-46 for 15 Years, after Ayub Afridi Qaladar lodhi is ruling PK-46 from last 15 Years. Both were elected MPA's for three years by People of Tanawal. Sajjad Akbar Khan contest Election on the Ticket of PTI in 2013, but can't succeed. Now Sajjad Akbar is working to Win General Election of 2018. A Public meeting was arranged by Sajjad Akbar Khan in Sherwan. District Nazim Sardar Sher Bahadur, Naib Nazim Shoukat Tanoli, Ali Asghar Khan & others address public meeting & announce Development Projects.


SHERWAN: 17Dec2016 - Group Photo of District Nazim Sardar Sher Bahadur, Sajjad Akbar Khan & others after Iniguration of Arslan Shaheed road.

ABBOTTABAD: 17Dec2016 - District Nazim Sardar Sher Bahadur, Sajjad Akbar Khan, Ali Asghar Khan, Shoukat Tanoli & others addressing public meeting in Sherwan area.

ABBOTTABAD: 17Dec2016 - District Nazim Sardar Sher Bahadur addressing public meeting in Sherwan area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

9/20/2012

پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی: سجاد اکبر خان

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سجاد اکبر خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے چھیالیس کے عوام آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز ٹھنڈا میرا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء آصف زبیر شیخ، ڈاکٹر اظہر جدون، زرگل خان جدون اور دیگر بھی موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سجاد اکبر خان نے کہا کہموجودہ اور سابقہ ناظمین، اراکین اسمبلی نے اس پورے علاقے کو پسماندہ رکھا۔ یہاں آج بھی بچے میلوں دور پیدل چل کر تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں۔ خواتین میلوں دور سے سروں پر گھڑے اٹھا کر پانی لانے پر مجبور ہیں۔ اس حلقے کے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ سرکاری محکموں میں اس حلقے کے لوگوں کو بہت کم نمائندگی ملی ہے۔ حلقہ پی کے چھیالیس میں سکولوں کی بہت کمی ہے۔ خصوصاً یہاں ٹیکنیکل کالجز کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ٹیکنیکل تعلیم کے بغیر یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنا مشکل ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ٹھنڈا میرا کے پورے علاقے کو خوشحال کردوں۔سجاد اکبرخان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ حلقہ پی کے چھیالیس میں کم از کم پانچ ٹیکنیکل کالجز ہوں۔ جہاں اس حلقے کے نوجوان فنی تعلیم حاصل کرکے باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔ اس کے علاوہ اس حلقے میں سکولوں کی کمی کو پورا کیا جائے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کریں اور شرح خواندگی میں اضافہ ہو۔ تعلیم کے بغیر اس حلقے کے لوگوں کا معیار زندگی کبھی بلند نہیں ہوسکتا۔ موجودہ اور سابقہ اراکین اسمبلی نے ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ کے عوام نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہوگی۔ جبکہ تعلیم کے فروغ اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ایسے اقدامات کرونگا کہ یہ حلقہ پورے پاکستان کے لئے مثالی بن جائے گا۔ سجاد اکبر خان نے بتایا کہ حلقہ پی کے چھیالیس کے درجنوں دیہات ایسے ہیں جہاں کئی کئی گھنٹے پیدل چل کر پہنچنا پڑتا ہے۔ الحمد اللہ میں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقے کے تمام دیہاتوں کا دورہ کیا۔ اور ان علاقوں میں جلسے منعقد کرکے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے۔ اور انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان کی طرح حلقہ پی کے چھیالیس میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

9/01/2012

حکمران جاتے جاتے بھی غریب عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑناچاہتے ہیں:سجاداکبر خان

ABBOTTABAD: PTI Leader Sajjad Akbar Khan. PK-46
ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سجاداکبر خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے فارمولے کو ختم کرنے اور قیمتوں میں کمی کر کے انہیں منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کے دوران سجاداکبر خان نے کہا کہ حکمران جاتے جاتے بھی غریب عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑناچاہتے ہیں۔پاکستانی عوام روٹی ، کپڑا اور مکان کا وعدہ کرنے والوں کے ہاتھوں برباد ہو رہی ہے ، حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے انتخابی اخراجات کے لئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں لیکن اس اضافے پر خاموش نہیں رہیں گے اور سڑکوں پر آکر احتجاج کرینگے ۔سجاداکبر خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا ۔عوام میں سخت مایوسی اور ناامیدی ہے اگر فی الفور ایسی پالیسیاں نہ بنائیں گئیں جن سے غریب کا پیٹ بھر سکے تو اس ملک میں انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام اب مزید قربانی نہیں دیں گے بلکہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کی قربانی لیں گے‘حکمران اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں لیکن جلد عوام کا ہاتھ انکے گریبانوں پر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کنٹرول کرنے اور کرپشن روکنے کی بجائے ہر قسم کے اللوں تللوں میں خزانے کا بے دریغ استعمال کررہی ہے اورحکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی بم برسانے میں لگی ہوئی ہے ۔

8/25/2012

تحریک انصاف کے رہنماء سجاداکبر خان کی عمران خان کو بریفنگ

ایبٹ آباد:تحریک انصاف میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مجھے نوجوانوں پر فخر ہیں جو دن رات پارٹی کو فعال کرنے میں اپنی توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں نوجوان پارٹی کا اصل اثاثہ ہے انشاء اﷲ ہزارہمیں تحریک انصاف کلین سویپ کرئے گی اور تحریک انصاف کے سونامی کے سامنے ہزارہ کے سیاسی بت پاش پاش ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما سجاد اکبر خان کی ممبر شپ اور حلقہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری خیبر پختون شاہ فرمان،زرگل خان ، خان محمد تنولی ، شمشاد خان آف کویت ، دوست محمد خان محمود ، اکبر خان تنولی رشید خاکسار سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے سجاد اکبر خان کی جانب سے ریکارڈ ممبر شپ پر انہیں کو کاوشوں کو سراہا سجاد اکبر خان نے حلقہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اور نوجوانوں کے تعاون سے عمران خان کو مکمل آگاہ کیا ،حلقہ پی ایف 46سمیت ضلع ایبٹ آباد کے اندر تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا سہرا نوجوانوں کے سر جاتا ہے جو دن رات تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ساتھ رابطے میں ہیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں ۔