9/20/2012

سابق ناظم شیخ البانڈی ملک سعید کے سالے کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا

ایبٹ آباد:سلک پلازہ گولیوں سے گونج اٹھا۔ پولیس غائب۔سابق ناظم شیخ البانڈی ملک سعید کے سالے کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سابق ناظم شیخ البانڈی ملک سعید کے سالے عمران عباسی ولد محمد زمان سکنہ بانڈہ دلازاک کا ایک ہفتہ قبل ایک شادی کی تقریب میں ٹونی وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران عباسی نے اپنے مخالفین کو مبینہ طو رپر مارا بھی تھا۔ بدھ کے روز عمران عباسی کے مخالفین نے انہیں سلک پلازہ میں دیکھ لیا اور مبینہ طور پر چھ افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ اس دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جھگڑے کی اطلاع پولیس کنٹرول کو دی گئی۔ لیکن گھنٹوں گزرنے کے باوجود پولیس کا کوئی اہلکار موقع پر نہ آیا۔ حملہ آوروں نے عمران عباسی کوپیٹھ میں چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا اور انہیں خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس اہلکار اس وقت پہنچے جب زخمی کو ایوب تدریسی ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔ مضروب کے رشتہ داروںنے پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پولیس نے قاسم خان، خان عالم عرف نومی، یوسف عباسی، افضال شاہ سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں